ابنا: عراق کے ایک اعلی سیاستداں ولید الحلی نے السومریہ سے گفتگو میں عراق کے مجرم اور فراری نائب صدر طارق الہاشمی کی میزبانی کرنے والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہیں۔
انھوں نے قطر ، سعودی عرب اور ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تحریک آمیز اقدامات سے پرہیز کریں اور اگر انھوں نے عراق کے خلاف معاندانہ پالیسی جاری رکھی تو عراق بھی جوابی کارروائی کرےگا۔طارق الہاشمی عراق میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ہے اور عراقی عدالت نے عراق کے نائب صدر کی گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری کئے ہوئے ہیں۔........
/169